سورة الحجر - آیت 44

لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لئے ان کا ایک حصہ بنا ہوا ہے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ﴾ ” اس کے سات دروازے ہیں“ ہر دروازہ دوسرے دروازے سے نیچے ہوگا۔ ﴿لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ ﴾ ” ہر دروازے کے واسطے ان میں سے“ یعنی ابلیس کے پیروکاروں میں سے ﴿جُزْءٌ مَّقْسُومٌ﴾ ” ایک حصہ ہے بانٹا ہوا“ یعنی ان کے اعمال کے مطابق اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : ﴿فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ ﴾ (الشعراء: 26؍95۔94)’ ’’پس ان کے معبود، یہ گمراہ لوگ اور ابلیس کے لشکر سب کے سب اوپر تلے جہنم میں پھینک دیئے جائیں گے۔ “