سورة الحجر - آیت 13
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور یقیناً اگلوں کا طریقہ گزرا ہوا ہے (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اسی لئے اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ا يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ﴾ ” وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے اور ہوتی آئی ہے رسم پہلوں کی“ یعنی انکے بارے میں عادت الٰہی یہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتا اللہ تعالیٰ اسے ہلاک کردیتا ہے۔