سورة الحجر - آیت 4

وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے مقررہ نوشتہ تھا (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ﴾ ” اور کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا“ جو کہ عذاب کی مستحق تھی ﴿إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ ﴾ ” مگر اس کا وقت لکھا ہوا مقرر تھا“ یعنی اس کی ہلاکت کا وقت مقرر تھا۔