سورة ابراھیم - آیت 50

سَرَابِيلُهُم مِّن قَطِرَانٍ وَتَغْشَىٰ وُجُوهَهُمُ النَّارُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ان کے لباس گندھک کے ہونگے (١) اور آگ ان کے چہروں پر چڑھی ہوئی ہوگی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿سَرَابِيلُهُم﴾ ” ان کے کرتے“ یعنی ان کے کپڑے ﴿مِّن قَطِرَانٍ﴾ ” گندھک کے ہوں گے“ یعنی وہ انتہائی شدید شعلہ زن آگ، سخت حرارت اور جہنم کی بدبو میں ہوں گے۔ ﴿وَتَغْشَىٰ وُجُوهَهُمُ ﴾ ” اور ان کے چہروں کو لپیٹ لے گی۔“ جو ان کے بدن میں سب سے زیادہ شرف کے حامل ہوں گے۔ ﴿النَّارُ ﴾ ” آگ“ یعنی آگ ان کے چہرے کو گھیر لے گی اور ہر جانب سے اس کو جلا ڈالے گی اور چہرے کے علاوہ جسم کے دیگر حصے تو بدرجہ اولیٰ اس آگ میں جلیں گے۔