سورة ابراھیم - آیت 30

وَجَعَلُوا لِلَّهِ أَندَادًا لِّيُضِلُّوا عَن سَبِيلِهِ ۗ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

انہوں نے اللہ کے ہمسر بنا لئے کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں۔ آپ کہہ دیجئے کہ خیر مزے کرلو تمہاری باز گشت تو آخر جہنم ہی ہے (١)۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَجَعَلُوا لِلَّـهِ أَندَادًا﴾ ” اور ٹھہرائے انہوں نے اللہ کے لئے مقابل“ یعنی اللہ تعالیٰ کے ہمسر اور شریک ﴿ لِّيُضِلُّوا عَن سَبِيلِهِ ﴾ ” تاکہ اس کے راستے سے گمراہ کریں۔“ یعنی، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہمسر بناکر اور ان کی عبادت کی طرف دعوت دے کر بندوں کو اللہ کے راستے سے بھٹکا سکیں ﴿قُلْ﴾ ان کو وعید سناتے ہوئے کہہ دیجئے ﴿ تَمَتَّعُواا﴾ اپنے کفر اور گمراہی سے تھوڑا سا فائدہ اٹھالو۔ پس یہ تمہیں کوئی فائدہ نہ دیں گے ﴿ فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ﴾ ” اس لیے کہ تمہارا ٹھکانہ جہنم ہے“ اور یہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔