سورة ابراھیم - آیت 16
مِّن وَرَائِهِ جَهَنَّمُ وَيُسْقَىٰ مِن مَّاءٍ صَدِيدٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس کے سامنے دوزخ ہے جہاں پیپ کا پانی پلایا جائے گا۔ (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿مِّن وَرَائِهِ جَهَنَّمُ﴾ ” اس کے پیچھے دوزخ ہے“ یعنی جہنم اس معاند حق، جابر شخص کی گھات میں ہے وہ ضرور اس جہنم میں وارد ہوگا، تب اسے سخت عذاب کا مزاچکھایا جائے گا۔ ﴿وَيُسْقَىٰ مِن مَّاءٍ صَدِيدٍ﴾ ” اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا“ جو اپنے رنگ، ذائقے اور بدبو میں خون اور پیپ جیسا ہوگا اور وہ انتہائی گرم ہوگا۔