سورة یوسف - آیت 74

قَالُوا فَمَا جَزَاؤُهُ إِن كُنتُمْ كَاذِبِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

انہوں نے کہا اچھا چور کی کیا سزا اگر تم جھوٹے ہو؟ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالُوا فَمَا جَزَاؤُهُ﴾ ” انہوں نے کہا، تو اس کی جزا کیا ہے“ یعنی اس فعل کی جزا کیا ہوگی ﴿ إِن كُنتُمْ كَاذِبِينَ﴾ ” اگر تم جھوٹے ہوئے؟“ یعنی اگر بادشاہ کا پیمانہ تمہارے پاس ہوا۔