سورة یوسف - آیت 16
وَجَاءُوا أَبَاهُمْ عِشَاءً يَبْكُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور عشاء کے وقت (وہ سب) اپنے باپ کے پاس روتے ہوئے پہنچے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَجَاۗءُوْٓا اَبَاہُمْ عِشَاۗءً یَّبْکُوْنَ﴾ ’’اور وہ اندھیرا پڑتے اپنے باپ کے پاس روتے ہوئے آئے۔‘‘ تاکہ ان کے معمول کے مطابق آنے کے وقت سے تاخیر کر کے اور ان کا روتے دھوتے آنا ان کے حق میں دلیل اور ان کی صداقت کا قرینہ ہو۔ وہ جھوٹا عذر پیش کرتے ہوئے بولے: