سورة ھود - آیت 83

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ ۖ وَمَا هِيَ مِنَ الظَّالِمِينَ بِبَعِيدٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

تیرے رب کی طرف سے نشان دار تھے اور وہ ان ظالموں سے کچھ بھی دور نہ تھے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ ﴾ ” نشان کئے ہوئے تیرے رب کے پاس“ یعنی ان پر عذاب اور غضب کی علامت لگی ہوئی تھی ﴿وَمَا هِيَ مِنَ الظَّالِمِينَ بِبَعِيدٍ ﴾ ” اور وہ (بستی ان) ظالموں سے کچھ دور نہیں۔“ یعنی جو لوگ قوم لوط کے فعل کی مشابہت کرتے ہیں یہ بستی ان سے کچھ دور نہیں۔ پس بندوں کو ان جیسے کام کرنے سے بچنا چاہیے، تاکہ ان پر بھی وہ عذاب نازل نہ ہوجائے جو ان پر نازل ہوا تھا۔