سورة ھود - آیت 76

يَا إِبْرَاهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا ۖ إِنَّهُ قَدْ جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ۖ وَإِنَّهُمْ آتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اے ابراہیم! اس خیال کو چھوڑ دیجئے، آپ کے رب کا حکم آپہنچا ہے، اور ان پر نہ ٹالے جانے والا عذاب ضرور آنے والا ہے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ابراہیم علیہ السلام سے کہا گیا : ﴿ يَا إِبْرَاهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَـٰذَا  ﴾ ” اے ابراہیم اس اعراض کریے“ یعنی اس جھگڑے کو چھوڑ دئیے۔ ﴿إِنَّهُ قَدْ جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ﴾ ” تمہارے رب کا حکم آچکا ہے۔“ یعنی ان کی ہلاکت کا حکم ہوچکا ہے۔ ﴿وَإِنَّهُمْ آتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍ ﴾ ” اور ان پر ایسا عذاب آنے والا ہے، جو لوٹا یا نہیں جائے گا“ اس لئے تمہارے جھگڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔