سورة ھود - آیت 74

فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الرَّوْعُ وَجَاءَتْهُ الْبُشْرَىٰ يُجَادِلُنَا فِي قَوْمِ لُوطٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جب ابراہیم کا ڈر خوف جاتا رہا اور اسے بشارت بھی پہنچ چکی تو ہم سے قوم لوط کے بارے میں کہنے سننے لگے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الرَّوْعُ ﴾ ” جب ابراہیم سے خوف دور ہوا“ جو مہمانوں کی آمد پر انہیں لاحق ہوا تھا۔ ﴿وَجَاءَتْهُ الْبُشْرَىٰ ﴾ ” اور (بیٹے کی) خوشخبری ملی“ تب وہ قوم لوط کی ہلاکت کے بارے میں فرشتوں سے جھگڑنےلگےاوران سے کہنےلگے:﴿ إِنَّ فِيهَا لُوطًا ۚ قَالُوا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَن فِيهَا ۖ لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ﴾(العنکبوت:29؍32)” کہ اس بستی میں تو لوط بھی ہیں فرشتوں نے کہا جو لوگ وہاں رہتے ہیں ہم انہیں زیادہ جانتے ہیں، ہم لوط کو اور ان کے گھر والوں کو بچا لیں گے سوائے اس کی بیوی کے۔ “