سورة ھود - آیت 67

وَأَخَذَ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ظالموں کو بڑے زور کی چنگھاڑ نے آدبوچا (١) پھر وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے (٢)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَأَخَذَ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ  ﴾ ” اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو چنگھاڑنے آپکڑا۔“ یعنی ایک چنگھاڑکی صورت میں عذاب نے ان ظالموں کو دھر لیا اور ان کے دل ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ﴿فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ ﴾ ” وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔“ یعنی اپنی بستیوں میں بے حس و حرکت پڑے رہ گئے۔