سورة ھود - آیت 26
أَن لَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۖ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہ تم صرف اللہ ہی کی عبادت کرو (١) مجھے تو تم پر دردناک دن کے عذاب کا خوف ہے (٢)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿أَن لَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّـهَ ﴾ ” کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔“ یعنی صرف اللہ تعالیٰ کے لئے اپنی عبادت کو خالص کرو اور تمام باطل معبودوں کو چھوڑ دو جن کی بندگی کی جاتی ہے۔ ﴿إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ ﴾ ” مجھے تمہاری نسبت درد ناک عذاب کا اندیشہ ہے۔“ یعنی اگر تم اللہ تعالیٰ کی توحید کو قائم نہیں کرتے اور میری اطاعت نہیں کرتے تو مجھے تم پر درد ناک عذاب کا ڈر ہے۔