سورة یونس - آیت 103

ثُمَّ نُنَجِّي رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا ۚ كَذَٰلِكَ حَقًّا عَلَيْنَا نُنجِ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر ہم اپنے پیغمبروں کو اور ایمان والوں کو بچا لیتے تھے، اسی طرح ہمارے ذمہ ہے کہ ہم ایمان والوں کو نجات دیا کرتے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

بنابریں اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ثُمَّ نُنَجِّي رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا ﴾ ” پھر ہم اپنے رسولوں اور اہل ایمان کو (دنیا و آخرت کی تکالیف اور شدائد سے) نجات دیتے ہیں“ ﴿كَذَٰلِكَ حَقًّا عَلَيْنَا ﴾ ” اسی طرح ہمارے ذمہ ہے“ یعنی ہم نے اپنے اوپر واجب ٹھہرایا ہے کہ ﴿نُنجِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ ” ایمان والوں کو نجات دیں گے۔“ کیونکہ اللہ تعالیٰ، مومن بندوں میں جذبہء ایمان کی مقدار کے مطابق، ان کا دفاع کرتا ہے اس سے انہیں تکلیف دہ امور سے نجات ملتی ہے۔