سورة یونس - آیت 86

وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ہم کو اپنی رحمت سے ان کافر لوگوں سے نجات دے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ﴾ ” اور ہمیں اپنی رحمت سے کافر قوم سے نجات عطا فرما۔“ تاکہ ہم ان کے شر سے محفوظ ہوسکیں اور اپنے دین پر عمل کرتے ہوئے شرعی احکام کو قائم اور بغیر کسی مخالفت اور نزاع کے ان کا اظہار کرسکیں۔