سورة یونس - آیت 33
كَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ فَسَقُوا أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اسی طرح آپ کے رب کی یہ بات کہ ایمان نہ لائیں گے، تمام فاسق لوگوں کے حق میں ثابت ہوچکی ہے (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
بنابریں اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں فرمایا : ﴿كَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ فَسَقُوا أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ﴾ ” اسی طرح ثابت ہوگئی تیرے رب کی بات ان لوگوں پر جو نافرمان ہوئے کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے۔“ اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو واضح نشانات اور روشن دلائل دکھائے جن میں عقل مندوں کے لئے عبرت’ اہل تقویٰ کے لئے نصیحت اور جہانوں کے لئے ہدایت ہے۔