سورة یونس - آیت 8
أُولَٰئِكَ مَأْوَاهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ایسے لوگوں کا ٹھکانا ان کے اعمال کی وجہ سے دوزخ ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿أُولَـٰئِكَ﴾ جن کایہ وصف ہے ﴿مَأْوَاهُمُ النَّارُ ﴾ ” ان کا ٹھکانا آگ ہے۔“ یعنی ان کا ٹھکانا اور مسکن جہنم ہے جہاں سے کبھی کوچ نہیں کریں گے۔ ﴿بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ﴾ ” بہ سبب اس کے جو کماتے تھے“ جہنم کا یہ عذاب اس پاداش میں ہے کہ انہوں نے کفر، شرک اور مختلف قسم کے دیگر گناہوں کا ارتکاب کیا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نافرمانوں کے عذاب کا ذکر کرنے کے بعد اطاعت کرنے والے اہل ایمان کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے :