سورة التوبہ - آیت 76

فَلَمَّا آتَاهُم مِّن فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

لیکن جب اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا تو یہ اس میں بخیلی کرنے لگے اور ٹال مٹول کر کے منہ موڑ لیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَلَمَّا آتَاهُم مِّن فَضْلِهِ﴾ ” پس جب دیا ان کو اپنے فضل سے‘‘ تو انہوں نے اس وعدے کو پورا نہ کیا جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیا تھا بلکہ ﴿بَخِلُوا بِهِ ﴾ ” بخل کیا ساتھ اس کے“ ﴿وَتَوَلَّوا﴾ اور اطاعت سے منہ موڑ گئے ﴿وَّهُم مُّعْرِضُونَ ﴾ ” اور وہ روگردانی کرنے والے تھے“ یعنی بھلائی کی طرف التفات نہ کرنیوالے۔ جب انہوں نے اس عہد کو پورا نہ کیا جو انہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیا تھا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو سزا دی۔