سورة الاعراف - آیت 174

وَكَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ وَلَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہم اسی طرح آیات کو صاف صاف بیان کرتے ہیں تاکہ وہ باز آجائیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

چونکہ یہ معاملہ نہایت واضح اور نمایاں ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَكَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ﴾ ” ہم اس طرح آیات کو کھول کھول کر بیان کرتے ہیں“ ﴿وَلَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴾”شاید وہ (اس چیز کی طرف) رجوع کریں‘‘ جو اللہ تعالیٰ نے ان کی فطرت میں ودیعت کی ہے اور شاید وہ اس عہد کی طرف لوٹیں جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیا ہے اور اس طرح وہ برائیوں سے باز آجائیں۔