سورة الاعراف - آیت 117

وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ۖ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم نے موسیٰ (علیہ السلام کو حکم دیا کہ اپنا عصا ڈال دیجئے! سو عصا کا ڈالنا تھا کہ اس نے ان کے سارے بنے بنائے کھیل کو نگلنا شروع کیا (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ﴾ ” اور ہم نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی کی کہ اپنی لاٹھی ڈال دے۔“ پس موسیٰ علیہ السلام نے اپنا عصا زمین پر ڈال دیا ﴿ فَإِذَا هِيَ ﴾ ” وہ فوراً‘‘ یعنی عصا دوڑتا ہوا سانپ بن گیا ﴿تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ﴾اور انہوں نے جھوٹ اور شعبدہ بازی سے جو سانپ بنائے تھے، ان کو نگلتا گیا۔