سورة الاعراف - آیت 91

فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس ان کو زلزلے نے آ پکڑا سو وہ اپنے گھروں میں اوندھے کے اوندھے پڑے رہ گئے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ ﴾ ” پس ایک شدید زلزلے نے ان کو آلیا۔“ ﴿فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ﴾ ” اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔“ یعنی وہ خشک کٹے ہوئے درخت کی مانند پچھاڑے ہوئے مردہ پڑے تھے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان کی حالت کی اطلاع دیتے ہوئے فرمایا :