سورة الہب - آیت 2
مَا أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی۔ (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- کمائی میں اس کی رئیسانہ حیثیت اور جاہ ومنصب اور اس کی اولاد بھی شامل ہے۔ یعنی جب اللہ کی گرفت آئی تو کوئی چیز اس کے کام نہ آئی۔