سورة الماعون - آیت 6
الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو ریاکاری کرتے ہیں۔ (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی ایسے لوگوں کو شیوہ یہ ہوتا ہے، کہ لوگوں کے ساتھ ہوئے تو نماز پڑھ لی، بصورت دیگر نماز پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے، یعنی صرف نمود ونمائش اور ریاکاری کے لئے نماز پڑھتے ہیں ۔