سورة الفیل - آیت 4
تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو ان کو مٹی اور پتھر کی کنکریاں مار رہے تھے۔ (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- سِجِّيلٍ مٹی کو آگ میں پکا کر اس سے بنائے ہوئے کنکر۔ ان چھوٹے چھوٹے پتھروں یا کنکروں نے توپ کے گولوں اور بندوق کی گولیوں سے زیادہ مہلک کام کیا۔