سورة الهمزة - آیت 5
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی۔ (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ استفہام اس کی ہولناکی کے بیان کے لئے ہے، یعنی وہ اتنی ہولناک آگ ہوگی کہ تمہاری عقلیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور تمہارا فہم وشعور اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔