سورة الهمزة - آیت 3
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* أَخْلَدَهُ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ (اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا) یعنی یہ مال،جسےوہ جمع کرکے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا۔