سورة العاديات - آیت 5
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر اسی کے ساتھ فوجوں کے درمیان گھس جاتے ہیں۔ (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* فَوَسَطْنَ، درمیان میں گھس جاتے ہیں۔ اس وقت، یا حالت گرد وغبار میں۔ جَمْعًا دشمن کے لشکر۔ مطلب ہے کہ اس وقت، یا جب کہ فضا گرد وغبار سے اٹی ہوئی ہے، یہ گھوڑے دشمن کے لشکروں میں گھس جاتے ہیں اور گھمسان کی جنگ کرتے ہیں۔