سورة العاديات - آیت 2
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- مُورِيَاتٌ، إِيرَاءُ سے ہے۔ آگ نکالنے والے۔ قَدْحٌ کے معنی ہیں۔ صَكٌّ چلنے میں گھٹنوں یا ایڑیوں کا ٹکرانا، یا ٹاپ مارنا۔ اسی سے قَدْحٌ بِالزِّنَادِ ہے۔ چقماق سے آگ نکالنا۔ یعنی ان گھوڑوں کی قسم جن کی رگڑ سے پتھروں سے آگ نکلتی ہے، جیسے چقماق سے نکلتی ہے۔