سورة الزلزلة - آیت 4

يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی دہشت زدہ ہوکر کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے، یہ کیوں اس طرح ہل رہی ہے اور اپنے خزانے اگل رہی ہے۔