سورة القدر - آیت 5

سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ رات سلامتی کی ہوتی ہے اور فجر طلوع ہونے تک رہتی ہے (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس میں شر نہیں۔ یا اس معنی میں سلامتی والی ہے کہ مومن اس رات کو شیطان کے شر سے محفوظ رہتے ہیں۔ یا فرشتے اہل ایمان کو سلام عرض کرتے ہیں۔ یا فرشتے ہی آپس میں ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں۔ شب قدر کے لئے نبی (ﷺ) نے بطور خاص یہ دعا بتلائی ہے [ اللَّهُمَّ! إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي ] ( ترمذی أبواب الدعوات، ابن ماجہ، كتاب الدعاء، باب الدعاء بالعفو والعافية ) ۔