سورة العلق - آیت 14
أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے۔ (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مطلب یہ ہے کہ یہ شخص جو مذکورہ حرکتیں کر رہا ہے کیا نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ دیکھ رہا ہے، وہ اس کی اس کو جزا دے گا۔ یعنی یہ ﴿أَلَمْ تَعْلَمْ﴾ مذکورہ شرطوں ﴿إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَى، أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى﴾ کی جزا ہے۔