سورة التين - آیت 8
أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا اللہ تعالیٰ سب حاکموں کا حاکم نہیں ہے۔ (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جو کسی پر ظلم نہیں کرتا اور اس کے عدل ہی کا یہ تقاضا ہے کہ وہ قیامت برپا کرے اور ان کی داد رسی کرے جن پر دنیا میں ظلم ہوا۔ پہلے گزر چکا ہے کہ ایک ضعیف حدیث میں اس کا یہ جواب دینا منقول ہے۔ [ بَلَى، وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ ] ( الترمذی ) ۔