سورة التين - آیت 4

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا (١)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٤۔ ١ یہ جواب قسم ہے، اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کو اس طرح پیدا کیا کہ اس کا منہ نیچے کو جھکا ہوا ہے صرف انسان کو دراز قد، سیدھا بنایا ہے جو اپنے ہاتھوں سے کھاتا پیتا ہے، پھر اس کے اعضا کو نہایت تناسب کے ساتھ بنایا، ان میں جانوروں کی طرح بے ڈھنگا پن نہیں ہے۔