سورة التين - آیت 3
وَهَٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور اس امن والے شہر کی (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے مراد مکہ مکرمہ ہے، جس میں قتال کی اجازت نہیں ہے۔ علاوہ ازیں جو اس میں داخل ہو جائے، اسے بھی امن حاصل ہو جاتا ہے۔ بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ دراصل تین مقامات کی قسم ہے، جن میں سے ہر ایک جگہ میں جلیل القدر، صاحب شریعت پیغمبر مبعوث ہوا۔ انجیر اور زیتون سے مراد وہ علاقہ ہے جہاں اس کی پیداوار ہے اور وہ ہے بیت المقدس، جہاں حضرت عیسیٰ (عليہ السلام) پیغمبر بن کرآئے۔ طور سینا یا سینین پر حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کو نبوت عطا کی گئی اور شہر مکہ میں سید الرسل حضرت محمد رسول اللہ (ﷺ) کی بعثت ہوئی۔ ابن کثیر ۔