سورة الشرح - آیت 7
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانصَبْ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس جب تو فارغ ہو تو عبادت میں محنت کر (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی نماز سے، یا تبلیغ سے یا جہاد سے، تو دعا میں محنت کر، یا اتنی عبادت کر کہ تو تھک جائے۔