سورة الشرح - آیت 6

إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ آپ (ﷺ) کے لئے اور صحابہ (رضی الله عنہم) کے لئے خوشخبری ہے کہ تم اسلام کی راہ میں جو تکلیفیں برداشت کر رہے ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد ہی اللہ تمہیں فراغت وآسانی سے نوازے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا، جسے ساری دنیا جانتی ہے۔