سورة الشرح - آیت 4
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے تیرا ذکر بلند کردیا۔ (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جہاں اللہ کا نام آتا ہے وہیں آپ (ﷺ) کا نام بھی آتا ہے۔ مثلاً اذان، نماز اور دیگر بہت سے مقامات پر، گزشتہ کتابوں میں آپ (ﷺ) کا تذکرہ اور صفات کی تفصیل ہے، فرشتوں میں آپ (ﷺ) کا ذکر خیر ہے، آپ (ﷺ) کی اطاعت کو اللہ نے اپنی اطاعت قرار دیا اور اپنی اطاعت کے ساتھ ساتھ آپ (ﷺ) کی اطاعت کا بھی حکم دیا، وغیرہ ۔