سورة الضحى - آیت 8

وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور تجھے نادار پا کر تونگر نہیں بنا دیا۔ (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* تونگر کا مطلب ہے، اپنے سوا تجھ کو ہر ایک سے بے نیاز کر دیا، پس تو فقر میں صابر اور غنا میں شاکر رہا۔ جیسے خود نبی (ﷺ) کا بھی فرمان ہے کہ تونگری، ساز وسامان کی کثرت کا نام نہیں ہے، اصل تونگری دل کی تونگری ہے۔ ( صحيح مسلم، كتاب الزكاة، باب ليس الغنى عن كثرة العرض ) ۔