سورة الضحى - آیت 7
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور تجھے راہ بھولا پا کر ہدایت نہیں دی (١)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تجھے دین شریعت اور ایمان کا پتہ نہیں تھا، ہم نے تجھے راہ یاب کیا، نبوت سے نوازا اور کتاب نازل کی، ورنہ اس سے قبل تو ہدایت کے لئے سرگرداں تھا۔