سورة الليل - آیت 13

وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے (١)۔

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٣۔ ١ یعنی دونوں کے مالک ہم ہی ہیں، ان میں جس طرح چاہیں تصرف کریں اس لئے ان دونوں کے یا ان میں سے کسی ایک کے طالب ہم سے ہی مانگیں کیونکہ ہر طالب کو ہم اپنی مشیت کے مطابق دیتے ہیں۔