سورة الليل - آیت 12
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بیشک راہ دکھا دینا ہمارا ذمہ ہے۔ (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی حلال اور حرام، خیر اور شر، ہدایت اور ضلالت کو واضح اور بیان کرنا ہمارے ذمے ہے۔ ( جو کہ ہم نے کر دیا ہے)