سورة الليل - آیت 11

وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس کا مال اسے (اوندھا) کرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا۔ (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی جب جہنم میں گرے گا تو یہ مال، جسے وہ خرچ نہیں کرتا تھا، کچھ کام نہ آئے گا۔