سورة الليل - آیت 3

وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر مادہ کو پیدا کیا (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ اللہ نے اپنی قسم کھائی، کیونکہ مرد وعورت دونوں کا خالق اللہ ہی ہے ماموصولہ ہے۔ یعنی کوئی اچھے عمل کرتا ہے، جس کا صلہ جنت ہے اور کوئی برے عمل کرتا ہے جس کا بدلہ جہنم ہے۔