سورة الشمس - آیت 9
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جس نے اسے پاک کیا وہ کامیاب ہوا (١)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* شرک سے، معصیت سے اور اخلاقی آلائشوں سے پاک کیا، وہ اخروی فوز وفلاح سے ہمکنار ہوگا۔