سورة البلد - آیت 7

أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا ہی نہیں۔ (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس طرح اللہ کی نافرمانی میں مال خرچ کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ کوئی اسے دیکھنے والا نہیں ہے؟ حالانکہ اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ جس پر وہ اسے جزا دے گا۔ آگے اللہ تعالی اپنے بعض انعامات کا تذکرہ فرما رہا ہے تاکہ ایسے لوگ عبرت پکڑیں۔