سورة البلد - آیت 1
لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس سے مراد مکہ مکرمہ ہے جس میں اس وقت، جب اس سورت کا نزول ہوا، نبی کریم (ﷺ) کا قیام تھا، آپ (ﷺ) کا مولد بھی یہی شہر تھا۔ یعنی اللہ نے آپ (ﷺ) کے مولد ومسکن کی قسم کھائی، جس سے اس کی عظمت کی مزید وضاحت ہوتی ہے۔