سورة الفجر - آیت 10
وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑے لشکروں والا تھا جس کے پاس میخوں کی کثرت تھی جنہیں میخیں گاڑ کر کھڑا کیا جاتا تھا۔ یا اس سے اس کے ظلم وستم کی طرف اشارہ ہے کہ میخوں کے ذریعے وہ لوگوں کو سزائیں دیتا تھا۔ (فتح القدیر) ۔