سورة الغاشية - آیت 2
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہونگے۔ (١)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی کافروں کے چہرے۔ خَاشِعَةٌ جھکے ہوئے، پست اور ذلیل۔ جیسے، نمازی، نماز کی حالت میں اللہ کے سامنے عاجزی اور تذلل سےجھکا ہوتا ہے۔