سورة الأعلى - آیت 5

فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاہ کوڑا کردیا۔ (١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- گھاس خشک ہو جائے تو اسے غُثَاءً کہتے ہیں، أَحْوَى سیاہ کر دیا۔ یعنی تازہ اور شاداب گھاس کو ہم سکھا کر سیاہ کوڑا بھی کر دیتے ہیں۔