سورة الأعلى - آیت 3

وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازہ کیا اور پھر راہ دکھائی (١)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی نیکی اور بدی کی۔ اس طرح ضروریات زندگی کی۔ یہ ہدایت حیوانات کو بھی عطا فرمائی۔ قَدَرٌ کا مفہوم ہے۔ اشیا کی جنسوں، ان کی انواع وصفات اور خصوصیات کا اندازہ فرما کر انسان کی بھی ان کی طرف رہنمائی فرما دی تاکہ انسان ان سے استفادہ کر سکے۔